تل ابیب،3جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیراعظم نریندر مودی کے دورے سے پہلے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے کہا ہے کہ مودی کے ساتھ ان کی بات چیت میں سائبر سیکورٹی سمیت کئی اہم علاقوں میں تعاون ہوگا۔تیل ایووی یونینواسیٹی میں سائبر ویک 2017پروگرام کے دارمیان یاہو نے کہا کہ پہلے یہ بتانے میں نقصان ہوتا تھا کہ آپ اسرائیل سے ہیں لیکن آج جب آپ سائبر یا جدید ٹیکنالوجی کی بات کرتے ہیں تو یہ بتانا فائدہ مند ہوتا ہے کہ ہم ایک اسریائیلی کمپنی ہیں،پوری دنیا کو ہماری ضرورت ہے، پوری دنیا یہاں آ رہی ہے،مودی کو دنیا کے سب سے اہم وزیراعظم میں سے ایک بتاتے ہوئے نتن یاہو نے کہا کہ ہندوستانی رہنما سائبر سمیت کئی علاقوں میں قریبی تعاون چاہتے ہیں۔ایک ویڈیو جاری کرکے یاہو نے موجود لوگوں کو خطاب کرنے میں عبرانی میں کہا کہ ہندوستان کے وزیراعظم یہاں سفر پر آ رہے ہیں، وہ دنیاکے سے سب سے اہم وزیر اعظم میں سے ایک ہیں،انتہائی تیزی سے ابھرتی ہوئی تیسری بڑی معیشت ہے،وہ چاہتے ہیں کہ قریبی تعاون کے ساتھ اسرائیل میں کئی شعبوں جیسے پانی، زرعی، صحت اور سائبر میں بھی قریبی تعاون چاہتے ہیں۔نتن یاہو نے زور دیا کہ میرے دوست نریندر مودی کے آنے والے سفر کے دوران دنیا میں خاص طور پر ایک ٹیکنالوجی کے طور پر اسرائیل کی بڑھتی ہوئی قبولیت پورے جذبے سے سامنے آنے والا ہے۔